مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی تبدیلی کی کوششیں سرتاج عزیز کا سیکریٹری جنرل یو این کو خط

مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی تبدیلی کی کوششیں سرتاج عزیز کا سیکریٹری جنرل یو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (صباح نیوز) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے مقبوضہ جموں کشمیر میں مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی تبدیلی کی کو ششوں پر شدید تشویش کااظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو ایک خط لکھا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کیطرف سے مقبوضہ علاقے کی جغرافیائی تبدیلی کے لیے کی جانے والی مذموم حرکتوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے خط میں انہوں نے مقبوضہ علاقے کی جغرافیائی تبدیلی پر اقوام متحدہ کی توجہ دلائی ہے خط میں کہا گیا ہے کہ غیر مقامی افراد کو مقامی رہائشوں کے لیے سرٹیفیکیٹ کے اجراء اور غیر کشمیریوں کو زمینوں کا اجراء اور کشمیری پنڈتس کے لیے علیحدہ ریائشوں کا قیام کا مطلب مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی گھناؤنی سازش ہے جو کہ اقوام متحدہ کی رائے شماری کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے خط میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرادادوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے خط میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد سے ہی ہم مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں افراد کی مشکلات کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و استحکام لا سکتے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -