چمن ،کشیدگی میں کمی،انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیمار افغانوں کو واپسی کی اجازت
چمن/اسلام آباد(آن لائن,صباح نیوز)اسلام آباد میں پاک افغان اور امریکی حکام کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کے بعد پاک افغان کشیدگی میں کمی آئی ہے،باوثوق ذرائع کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر صرف بیمار افغان شہریوں کو ویزا رکھنے پر افغانستان جانے کی اجازت دی جا رہی ہے اور اب تک 60سے زائد بیمار افغان شہری اور دو میتیں افغانستان جا چکی ہیں تاہم نیٹو سپلائی ، پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈاور دیگر تجارتی سامان سے لوڈ سینکڑوں ٹرک سرحد کے دونوں اطراف پھنس کر رہ گئے۔ٹرکوں میں موجود اشیائے خوردونوش خراب ہور ہی ہیں جس کی وجہ سے تاجروں کے کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔