آصف زرداری کا انتخابی اصلاحات کیلئے ایک ہفتے کا الٹی میٹم ورنہ عدالت جانے کا اعلان

آصف زرداری کا انتخابی اصلاحات کیلئے ایک ہفتے کا الٹی میٹم ورنہ عدالت جانے کا ...

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین ،سابق صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے جب غریب کے حالات بہتر ہوں گے تو پاکستان کے حالات بہتر ہوں گے، پہلے ہم چینی اور گندم درآمد کر رہے تھے، اب زمیندار اور ہاری کو باردانہ نہیں مل رہا، موجودہ حکمران قطر سے چار گنا مہنگی گیس لا رہے ہیں لیکن ہمسائے سے سستی گیس لینے کو تیارنہیں۔ حکمران خیبر پختونخوا پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کی پالیسی ہونی چاہئے کہ ہمسایہ ممالک سے تعلقات ہونے چاہیں، حکومت سے تینوں بارڈر سنبھالے نہیں جا رہے، ہمارے وقت میں سب کیساتھ بہتر تعلقات تھے ۔حکومت کو انتخابی اصلاحات کیلئے ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے انکا کہنا تھا جمہوریت کی خاطر آر او الیکشن قبول کیا لیکن اب جمہوری، غیر جانبدارانہ اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں، الیکشن میں 8 یا 9 ماہ باقی رہ گئے ہیں اور اگر حکومت نے ایک ہفتے کے اندر انتخابی اصلاحات نہ کیں تو عدالت جائیں گے۔ پیپلز پارٹی کی غیر جمہوری قوتوں سے جنگ جاری رہے گی،الیکشن ہم نے جیتنا ہے ۔گزشتہ روزپشاور میں ہمایوں خان کی رہائشگاہ پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب میں انکا مزید کہنا تھا اسلام آباد میں بنی بنائی سڑک کو دوبارہ بنانے کیلئے 20 ملین روپے لگائے جا رہے ہیں ، یہ پیسہ فاٹا پر کیوں نہیں لگاتے؟۔حکومت ہر چیز 3گنا زیادہ قیمت پر بنا رہی ہے۔ پاکستان پر اسوقت مغل بادشاہ حکومت کر رہا ہے، بادشاہ سلامت سے حساب لیں گے۔ن لیگ فاٹا کے بارے میں مخلص نہیں،حکمران فاٹا میں گورنررولزلاکرخیبرپختونخوا پراپنی حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں عوام کو ٹیکس کے ذریعے لوٹ لیا گیا،حکمران صرف گورنر رول رکھناچاہتے ہیں۔اکانومی کم سے کم ہوتی جارہی ہے،ہمارے وقت میں بجلی کے نرخ کم تھے،انہوں نے حکومت کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھر سے کوئلہ نکال کر ساہیوال لاکر وہاں کی زمین بھی خراب کرتے ہیں،میری نظر میں اگر صوبے مضبوط ہیں تو فیڈریشن مضبوط ہے،ن لیگ کی نظر میں اگر اسلام آباد مضبوط ہء تو ملک مضبوط ہے،پاکستان بنا جمہوریت سے ہے اور جمہوری رہے گا،تین دن کیلئے آیا ہوں لیکن جب باتیں کی گئیں تو قیام کو طول دینے کا فیصلہ کیا ہے اب چار دن قیام کرونگا،مجھے گرمی یا سردی نہیں لگتی۔سابق صدر آصف علی زرداری اے این پی کے مرحوم رہنما حاجی عدیل کے گھر بھی گئے جہاں انہوں نے حاجی عدیل کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -