ڈان لیکس حکومت اور فوج نہیں قومی سلامتی کا معاملہ ،11جون کو انٹرا پارٹی الیکشن ہونگے :عمران خان

ڈان لیکس حکومت اور فوج نہیں قومی سلامتی کا معاملہ ،11جون کو انٹرا پارٹی ...

  

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ 11 جون کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کرلیاہے۔بیرون ممالک پاکستانیوں کاانتخابات لڑنے کا حق ہے، انتخابی اصلاحات کمیٹی میں اپنی تجاویز لیکر جارہے ہیں، الیکشن اصلاحات پر تجاویز قبول نہ کیں تو کسی اور فورم کا سوچیں گے۔ ا نیوٹرل امپائر کے تحت شفاف الیکشن کا کہیں گے۔ ڈان لیکس حکومت اور فوج کا نہیں قومی سلامتی کا معاملہ تھا۔ 22 مئی کو جے آئی ٹی کی تحقیقات سپریم کونسل کے سامنے لائی جائیگی۔پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی مجلس عاملہ نے کہاہے کہ پاکستان مخالف خبر سے ہر شہری کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ٗ ہے۔حقائق کو قوم کے سامنے رکھنے کیلئے مکمل رپورٹ کااجراء ناگزیر ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے صدارت کی ۔مرکزی مجلس عاملہ کی جانب سے مستونگ میں دہشتگردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گوادر میں مزدوروں کے قتل پر بھی گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا گیا شہداکیلئے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کی دعا کی گئی اجلاس کے دور ان اجلاس میں ڈان لیکس کے انجام پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا مرکزی مجلس عاملہ کے اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ متنازعہ خبر کی صورت میں افواج پاکستان پر حملہ حکومت اور عساکر پاکستان کا آپس کا معاملہ نہیں ۔ پاکستان مخالف خبر سے ہر شہری کے جذبات کو ٹھیس پہنچی بیان کے مطابق حقائق کو قوم کے سامنے رکھنے کیلئے مکمل رپورٹ کااجراء ناگزیر ہے اجلاس میں پانامہ پیپرز کی تحقیقات کے حوالے سے قائم کردہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اور اس کی کارکردگی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا بیان میں کہاگیا کہ تحریک انصاف سپریم کورٹ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جے آئی ٹی کی تشکیل کا فیصلہ قبول کرتی ہے۔ بیان کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پر لازم ہے کہ وہ شفاف ترین انداز میں تحقیقات مکمل کرے ۔ تحقیقات میں تاخیر سے معاملے کو التواء میں ڈالنے کا تاثر ملے گا۔اجلاس میں اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے حق میں قرارداد آئندہ انتخابات میں مکمل شفافیت لانے کیلئے باضابطہ انتخابی اصلاحات کے حق میں بھی متفقہ قرارداد منظور کی گئی ۔اجلاس میں تحریک انصاف کی تنظیم سازی، جماعتی آئین میں ترامیم اور انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے پر بھی مفصل اظہار خیال کیا گیا سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی جانب سے پارٹی آئین میں مجوزہ ترامیم منظوری کیلئے مجلس عاملہ کے روبرو پیش ہوئے ٗمجلس عاملہ کی جانب سے مجوزہ ترامیم متفقہ طور پر منظوری اور ایک ماہ میں انٹرا پارٹی انتخابا ت کے انعقاد کی متفقہ منظوری دی گئی چیف الیکشن کمشنر سینٹر اعظم سواتی کو شفاف اور غیر جانبدار انداز میں مقررہ وقت کے اندر انتخابی عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی مرکزی مجلس عاملہ نے کسان خصوصاً گندم کے کاشتکار کے ساتھ حکومتی رویے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ 11 جون کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بیرون ممالک پاکستانیوں کا انتخابات لڑنے کا حق ہے، انتخابی اصلاحات کمیٹی میں اپنی تجاویز لیکر جارہے ہیں، الیکشن اصلاحات پر تجاویز قبول نہ کیں تو کسی اور فورم کا سوچیں گے۔ ا نیوٹرل امپائر کے تحت شفاف الیکشن کا کہیں گے۔ ڈان لیکس حکومت اور فوج کا نہیں قومی سلامتی کا معاملہ تھا۔ 22 مئی کو جے آئی ٹی کی تحقیقات سپریم کونسل کے سامنے لائی جائینگی۔

تحریک انصاف

مزید :

صفحہ اول -