نوازشریف ،ٹرمپ ملاقات کی تیاریاں مکمل ،وقت اور دن کا تعین مشاورت سے ہوگا،دفتر خارجہ

نوازشریف ،ٹرمپ ملاقات کی تیاریاں مکمل ،وقت اور دن کا تعین مشاورت سے ...

  

اسلام آباد (آن لائن) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں تاہم وقت اور دن کا تعین مشاورت کے بعد کیا جائے گا،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت افغانستان اور مسئلہ کشمیر کے امور زیر بحث آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف 20 مئی کو عرب اسلامک امریکہ سمٹ میں شرکت کرنے سعودی عرب کے شہر ریاض جائیں گے اور اس موقع پر ان کی ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات بھی متوقع ہے تاہم اس حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا کہ ملاقات 20 مئی کو ہوگی یا نہیں ملاقات کے وقت اور دن کا ابھی تعین نہیں کیا گیا ہے ۔ دونوں رہنماؤں کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے باہمی مشاورت کے بعد ملاقات کے وقت اور دن کا تعین کیا جائے گا تاہم قوی امکان ہے کہ ملاقات بیس مئی کو ریاض ہی میں ہوگی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات خطے کی سکیورٹی صورتحال سمیت افغانستان اور مسئلہ کشمیر کے امور پر تبادلہ خیال کیاجائے گا تاہم وزیراعظم نواز شریف مسئلہ کشمیر اور افغانستان کے موضوعات پر زیادہ فوکس کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -