سپاٹ فکسنگ، شرجیل کیخلاف ثبوت پیش

سپاٹ فکسنگ، شرجیل کیخلاف ثبوت پیش

  

لاہور ( ما نیٹر نگ ڈیسک) فکسنگ سکینڈل میں پی سی بی نے شرجیل خان کے جواب میں آڈیو اور ویڈیو ثبوت ٹربیونل میں پیش کر دیئے۔ کرکٹر کے وکیل نے دبئی میں کئے گئے کھلاڑیوں کے انٹرویوز کو غیرقانونی قرار دیدیا ہے۔ کیس کی سماعت 15 مئی سے روزانہ کی بنیاد پر ہو گی۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فکسنگ کیس میں پی سی بی نے شرجیل خان کے الزامات کے جواب میں اپنا مؤقف پیش کر دیا۔ کرکٹ بورڈ نے کھلاڑی کے ویڈیو پیغام کی فرانزک رپورٹ بھی جمع کرا دی۔ شرجیل خان کے وکیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے فرانزک رپورٹ تاخیر سے دینے پر اعتراض کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود کیس پر منفی اثر نہیں پڑے گا۔ معطل کرکٹر کے وکیل نے دبئی میں کئے جانے والے انٹرویوز کی قانونی حیثیت پر بھی سوال اٹھا دیا۔ شرجیل خان کیخلاف پی سی بی کے گواہان میں آئی سی سی کا نمائندہ بھی شامل ہے۔ اوپننگ بیٹسمین کیخلاف 15 مئی سے روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت ہو گی۔

سپاٹ فکسنگ کیس

مزید :

صفحہ اول -