ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری، عوا م بدحال

ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری، عوا م بدحال

  

لاہور(کامرس رپورٹر)ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں ہوسکاگزشتہ روز بھی بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ کا سلسلہ جاری رہا۔شہروں میں 12گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 16گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی گئی جس کے باعث شہریوں کے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح لاہور میں بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ لیسکو کو صارفین تک بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کیلیے 3850میگاواٹ بجلی کی طلب رہی جبکہ این پی سی سی کی جانب سے 2950میگاواٹ بجلی فراہم کی گئی۔900میگاواٹ شارٹ فال رہا اور لیسکو کو شیڈول کے برعکس بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کرنا پڑی۔شہر کے مختلف علاقوں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی گئی۔دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کرنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ این ٹی ڈی سی کی جانب سے شالیمار 220 کے وی گرڈ اسٹیشن کو آج (اتوار کی) صبح 6 بجے سے 8 بجے تک بند رکھا جائے گا۔بتایا گیا کہ گرڈ اسٹیشن کو برقی لاینوں کی تعمیر و مرمت کے سلسلے میں بند رکھا جائے گا۔دوسری جانب 220 کے وی گرڈ بند ہونے سے لیسکو کے 132 کے وی اے کے 6 گرڈ بند رہیں گے.. شالیمار ون. شالیمار ٹو. بھوگیوال. مومن پورہ. چاہ میراں اور داروغہ والا گرڈ سے بجلی بند رہے گی۔

لوڈ شیڈنگ

مزید :

صفحہ اول -