خدا حافظ یونس، ڈومینیکا کا گراؤنڈ ’’مس یو مس یو ‘‘نعروں سے گونج اٹھا

خدا حافظ یونس، ڈومینیکا کا گراؤنڈ ’’مس یو مس یو ‘‘نعروں سے گونج اٹھا

  

ڈومینکا(مانیٹرنگ ڈیسک) یونس خان اور مصباح الحق ایک ہی وقت میں ایک ہی گراؤنڈ میں ایک ساتھ موجود تھے، دونوں کھلاڑیوں کا آ خر ی ٹیسٹ میچ تھا، مصباح الحق کے آؤٹ ہوتے ہی مصباح الحق کی جدائی یونس خان کو برداشت نہ ہو سکی اور35رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ دنیا ئے کرکٹ میں 118ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے یونس خان نے اپنے کیرئر کی آخری اننگز کھیلی، اپنے کیرئر کے دوران یو نس خان نے کئی اہم ریکارڈ اپنے نام کئے، انہوں نے34سنچریوں اور33نصف سنچریوں کی مدد سے 10ہزار99رنز بنائے، یونس یہ منفر د ریکارڈ رکھنے والے پہلے پاکستانی بلے باز ہیں ۔ یونس خان کے آؤٹ ہوتے ہی سٹیڈیم مس یو مس یو کے نعروں سے گونج اٹھا، شائقین نے کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمینوں نے عظیم کھلاڑی کو گارڈ آف آنر پیش کیا، سوشل میڈیا پر عظیم کھلاڑی کو خر ا ج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی ٹرینڈ لانچ کیا گیاہے ۔مس یو سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔

مزید :

صفحہ اول -