اردوان کی ملاقات، نواز شریف نے مسئلہ کشمیر پر ٹھوس موقف پرشکریہ ادا کیا

اردوان کی ملاقات، نواز شریف نے مسئلہ کشمیر پر ٹھوس موقف پرشکریہ ادا کیا

  

بیجنگ( نیوزا یجنسیاں) وزیر اعظم نواز شریف سے بیجنگ میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ملا قات کی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک ترک تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے ۔ بیجنگ میں وزیر اعظم نواز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے پاک ترک تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر نواز شریف نے کہاہے کہ پاکستان اور ترکی کے دیرینہ تعلقات ہمارے لئے باعث فخر ہیں ۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں جو وقت کی ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں اور دونوں ملکوں کے عوام مشکل کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہے ہیں ۔ نواز شریف نے حالیہ دورہ بھارت کے دوران نئی دہلی میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ٹھوس موقف اختیار کرنے پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا اور اصلاحات سے متعلق کامیاب ریفرنڈم پر اردوان کو مبارکباد دی ۔ترک صدر نے کہا کہ ہمارا ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ۔ہم ماضی کی طرح مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

نواز شریف ۔ اردوان

مزید :

صفحہ اول -