عمران خان کاایجنڈا محض الزام تراشی

عمران خان کاایجنڈا محض الزام تراشی
 عمران خان کاایجنڈا محض الزام تراشی

  

پشاور (این این آئی) وزیراعظم کے مشیرو پاکستان مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیر مقام نے کہاہے کہ عمران خان اورتحریک انصاف کاایجنڈاعملی کام اورعوام کافلاح وبہبودنہیں بلکہ محض تنقیداورالزام تراشی ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اورمحمدنواز شریف کاایجنڈاتعمیروترقی اورعملی کام ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے تخت بھائی فلائی اوورکے ڈیزائن(نمونہ)میں تبدیلی کیلئے تیس کروڑروپے کاوعدہ کیاتھاجس سے وہ اپنے لیڈرعمران خان کی طرح مکرگئے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلع مردان میں 600میٹرطویل اور80کروڑروپے کی لاگت سے تعمیرشدہ تخت بھائی فلائی اوورکے افتتاح کے بعدایک پروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں عمائدین علاقہ ،مسلم لیگ(ن)کے قائدین اورکارکنوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

مزید :

صفحہ اول -