سی پیک سے ریلوے کی بہتری میں مدد ملے گی

سی پیک سے ریلوے کی بہتری میں مدد ملے گی
سی پیک سے ریلوے کی بہتری میں مدد ملے گی

  

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ پروگرام ایک پٹی ایک سڑک فورم کے تحت پاکستان کو آمدورفت کے شعبے خصوصا ریلوے کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ریلوے کے وزیر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ چین کے صدر شی چن پنگ کا ویژن ایک پٹی ایک سڑک ایک بڑا منصوبہ ہے جس کا مقصد خطے سے روابط مضبوط بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان اس منصوبے میں شریک ہوا۔سعد رفیق نے کہا کہ کراچی سے لنڈی کوتل اور طورخم تک ریلوے لائن کو بہتر بنایا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں وزیر ریلوے نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ وزیراعظم اور چاروں وزرائے اعلی نے عالمی برادری کو واضح پیغام دیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں قومی اہمیت کے امور پر متحد ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -