الپوری ،ڈرگ اینڈ کیمسٹ نے ڈرگ رولز میں ترمیم مسترد کردیا
الپوری(ڈسٹر کٹ رپورٹر)شا نگلہ‘ڈرگ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن نے صوبائی حکومت کی جانب سے ڈرگ رولز میں ترمیم کو یکساں مسترد کردیا ،صوبائی حکومت فیصلے پر نظر ثانی کریں،او ترمیم سے ڈرگ ایسوسی ایشن کو تحفظات ہیں ،واپس لیا جائے مطالبہ۔ ترمیم کے خلاف 16مئی بروز منگل سے ضلع بھرمیں میڈیکل سٹوروں کا مکمل شٹرڈاؤن ہوگا۔اعلان۔ ڈرگ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن ضلع شانگلہ کا اجلاس گزشتہ روز شانگلہ پریس کلب الپوری کے ایڈوٹوریم ہال میں منعقد ہوا جس میں شانگلہ ضلع بھر کے میڈیکل سٹور مالکان ،ڈرگ ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،ڈرگ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن نے صوبائی حکومت کے ڈرگ رولز میں ترمیم کو کیمسٹ برادری کا معاشی قتل قرار دے دیا ہے ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈرگ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر اکرام الدین ،جنرل سیکرٹری نظرمحمد نے کہا کہ ڈرگ رولز1982/1976میں صوبائی حکومت کی من مانی اور غلط ترمیم کو مسترد کرتے ہیں ،ایک سازش کے تحت ڈرگ رولز میں ترمیم کیا جارہا ہے جس کو ماننے کیلئے تیار نہیں ہیں۔کیمسٹ برادری کو اعتماد میں لئے بغیر رولز میں ترمیم کرنا سراسر زیادتی ظلم اور ناانصافی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ اس ترمیم کے شدید مزمت کرتے ہیں صوبائی حکمت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس پر نظرثانی کرکے عوام کے ساتھ زیادتی بند کردیا جائے اگر فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو کیمسٹ برادری سارے صوبہ میں شٹرڈاؤن اور صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے اور عدالت کے دروازے کھٹکھٹائیں گے شانگلہ میں منگل کے دن 16مئی کو ضلع بھر میں میڈیکل سٹورز بند رہیں گے تمام کیمسٹ برادری سے اپیل ہے کہ منگل کے دن کی ہڑتال کو کامیاب بنائیں اجلاس میں صدر اکرام الدین جنرل سیکرٹری نظرمحمد ،شاہ ولی خان ،سردار علی ،نصرت علی ،حبیب اللہ ،داؤد حسین ،محمدسلیم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔