باڑہ سے منشیات کی بھاری کھیپ کی سمگلنگ ناکام ،1 گرفتار

باڑہ سے منشیات کی بھاری کھیپ کی سمگلنگ ناکام ،1 گرفتار

  

پبی ( نما ئندہ پاکستان )تھانہ اکوڑہ خٹک پولیس نے فاٹا کے علاقہ باڑہ سے منشیات کی کھیپ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گاڑی کی خفیہ خانوں سے 3000گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ دوسری کاروائی میں کئی سنگین مقدمات مطلوب مجرم اشتہاری کو دھر لیاضلعی پولیس سربراہ کو معتبر ذرائع سے اطلاع تھی کہ آج کسی بھی وقت فاٹا سے پنجاب منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی۔ نفری پولیس کو الرٹ کیا گیا۔ بمقام جی ٹی روڈ اکوڑہ ناکہ بندی پوائنٹ پر DSPاکوڑہ سرکل عدنان اعظم SHOاکوڑہ انسپکٹر شاد علی ، SIآئین خان معہ نفری کے موجود تھے۔ جانب پشاور ایک ڈاٹسن نمبری 4209/Bپشاور آتی دکھائی دی شک پڑنے پر روکا گیا ۔ باریک بینی سے تلاشی لینے پر گاڑی کی خفیہ خانوں سے 3000گرام چرس برآمد کی گئی ۔ DPOنوشہرہ نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ نوجوان نسل کو منشیات سے پاک ماحول فراہم کرنا پولیس کا اولین فرض ہے۔ دوسری کاروائی میں SHOاکوڑہ شاد علی خان چھاپہ لگا کر کئی سنگین مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری واحد ولد گل آمین سکنہ ملی خیل بالا کو گرفتار کرلیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -