چارسدہ ،دیرینہ تنازعہ میں خاتون جا ں بحق ،2 زخمی

چارسدہ ،دیرینہ تنازعہ میں خاتون جا ں بحق ،2 زخمی

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ)پوردل خان کلے میں قتل مقاتلے کی سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ ۔ خاتون جاں بحق ۔ دو افراد زحمی ۔ تفصیلات کے مطابق مجروح مسعود ولد صاحب خان سکنہ پور دل خان کلے نے کیجولٹی پولیس کو رپورٹ در ج کر اتے ہوئے بتایا کہ ملزمان بشیر ، رفیق ، وکیل پسران سلطان محمد ، شبیر ولد بشیر اور نصیر ولد وکیل ساکنان پور دل خان کلے نے سابقہ قتل مقاتلے کی دشمنی کی بناء پر ہمارے گھر میں گھس آئے اور بہ ارادہ قتل اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ان کی والدہ مسماۃ (ف) موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ وہ اور اس کا بھائی واجد زخمی ہو گئے ۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کو ششیں شروع کر دی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -