کرک ،سانحہ 12 مئی کے شہداء کی یاد میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا تعزیتی اجلاس

کرک ،سانحہ 12 مئی کے شہداء کی یاد میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا تعزیتی اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرک (بیورورپورٹ) سانحہ 12 مئی کے شہداء کی یاد میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا تعزیتی اجلاس مرحومین کی ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی گئی دوبارہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا ۔بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اخباری بیان میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد خان ایڈووکیٹ نے بتایا کہ جمعہ کے روز بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر کفایت اللہ ایڈووکیٹ کی صدارت میں سانحہ 12 مئی کے حوالے سے ایک تعزیتی اجلاس ہوا جس میں ہائیکورٹ بار بنوں بنچ کے نومنتخب صدر احمد فاروق خٹک ایڈووکیٹ سمیت ڈسٹرکٹ بار کے تمام ووکلاء نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سانحہ 12 مئی میں شہادت پانے والے ووکلاء کی ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور واقعے کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے حکومت سے واقعے میں ملوث ملزمان کو کڑی سزا دینے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا ۔