وزیر اعلیٰ کی بھارہ بند سمیت جنوبی اضلاع کے 3منصوبوں پر کام کی رپورٹ طلب

وزیر اعلیٰ کی بھارہ بند سمیت جنوبی اضلاع کے 3منصوبوں پر کام کی رپورٹ طلب

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ )وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے بھارہ بند سمیت جنوبی اضلاع کے تین منصوبوں پر کام کی ایک ہفتہ کے اندر رپورٹ طلب کر لی ہے ضلعی مشاورتی بورڈ ٹانک کے چیئر مین ،صوبائی اسمبلی محمودخان بیٹنی ،سماجی سیاسی شخصیت حاجی نثار خان بیٹنی کی قیادت میں ملنے والے عوامی وفد کی جانب سے ٹانک کیلئے بھارہ بند اور دیگر منصوبوں سے متعلق امور پر منعقدہ اجلاس کے بعد وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے محکمہ خزانہ ،پی اینڈ ڈی ،لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈیلویلپمنٹ،محکمہ آبپاشی،پراجیکٹ ڈائریکٹرسدرن ایریاڈیلویلپمنٹ پروگرام کو تحریری ہدایت کی ہے کہ متعلقہ تمام محکمہ جات مشترکہ اجلاس کریں اورایک ہفتہ کے اندربھارہ بند ایرگیشن کینال ٹانک ،کوٹ اللہ داد ایرگیشن کینال ڈیرہ اور گمبیلاسولہ اپ لفٹ سکیم لکی مروت سے متعلق رپورٹ جمع کرائی جائے اس ضمن میں وزیر اعلی دفتر کے سکیشن آفیسر(IV)محمد اقبال کی جانب سے متعلقہ محکمہ جات کو تحریری لیٹر ارسال کردیا گیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -