پرائیویٹ سکولز مالکان اور انتظامیہ کے ریگولیٹری اتھارٹی بل پر تحفظات مسترد کر دیا

پرائیویٹ سکولز مالکان اور انتظامیہ کے ریگولیٹری اتھارٹی بل پر تحفظات مسترد ...

  

مردان (بیو رورپورٹ) پر ائیویٹ سکو لزکے ما لکان ، پر نسپلز ،اور انتظا میہ نے پرائیویٹ سکو لز ریگو لیٹری اتھا رٹی بل پرشدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے مستر د کردیا اور کہا کہ وزیر تعلیم ہو ش کے نا خن لیں اور پر ائیویٹ تعلیمی اداروں کو این جی اوز کے ہا تھو ں تبا ہ نہ کر یں اس سلسلے میں ضلع بھر کے سینکڑوں پرائیویٹ سکو لوں کے ما لکا ن ،پر نسپلز اور انتظا میہ کا ایک احتجا جی جلسہ سر وسز سکو ل سمشی روڈ میں منعقد ہوا بعدازاں پریس کلب کے سامنے احتجا جی مظا ہ بھی کیا احتجا جی جلسے سے پرائیویٹ ایجو کیشن نیٹ ورک کے صوبا ئی صدر سلیم خا ن ،جنرل سیکر یٹری عطا ء الر حمن ،انس تکریم ، ڈاکٹر ذاکر شاہ ، ہدا یت خا ن ، فضل اللہ ، پرائیویٹ سکو لز منیجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع مردان کے صد ر نصیر خا ن آفریدی ،جنرل سیکر یٹری تا ج ملو ک ،نا ئب صدر ندیم شاہ نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ ہم تعلیم دشمن ریگو لیٹری اتھا رٹی بل کو یکسرمسترد کر تے ہیں مقررین نے کہا ہم صوبے میں 27ہزار پر ائیویٹ تعلیمی اداروں کو سولی پر چڑھا نے نہیں دینگے۔ جن سے 40لا کھ سے زیا دہ طلبا ء و طا لبا ت کا مستقبل وابستہ ہے انہو ں نے کہا کہ وزیر تعلیم ہو ش کے نا خن لیں اور پر ائیویٹ تعلیمی اداروں این جی اوز کے ہا تھو ں تبا ہ نہ کر یں احتجا جی جلسہ کے بعد تما م شرکا ء نے مردان پر یس کلب تک احتجا جی ما رچ بھی کیامظا ہر ین نے ہا تھو ں میں بینرز اور پلے کا رڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ریگو لیٹری اتھا رٹی بل کے خلا ف نعرے درج تھے مظا ہر ین سے خطا ب کر تے ہو ئے پرائیویٹ ایجو کیشن نیٹ ورک کے صوبا ئی صدر سلیم خا ن نے دھمکی دی کہ 16مئی کو ریگو لیٹری اتھا رٹی بل کے خلا ف صوبا ئی اسمبلی کا گھیراؤ کر ینگے اور19اور20مئی کو پو رے صوبے کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کواحتجاجاً تا لے لگا ئیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -