جیکب آباد، عبدالغفور حیدر ی پرحملے کیخلاف جے یوآئی کا احتجاجی مظاہرہ

جیکب آباد، عبدالغفور حیدر ی پرحملے کیخلاف جے یوآئی کا احتجاجی مظاہرہ

  

جیکب آباد(اے این این)مولانا عبدالغفور حیدر ی پرحملے کیخلاف جے یوآئی کا احتجاجی مظاہرہ، شدید نعرے بازی، ڈی سی چوک پر دھرنا بھی دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام اور جمعیت طلبہ اسلام کی جانب سے جے یوآئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اورڈپٹی چیئر مین سینٹ مولانا عبدالغفورحیدری کے قافلے پر بم حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ،مولاناعبدالجبار رند، حما داللہ انصاری ،مفتی علی حسن برڑو،حافظ میر محمد بنگلانی ،عبدالباسط شاہ ،تاج محمد بھٹی ،آفتاب کھوسو، دلیپ کمار ،تاج محمود امروٹی اوردیگرکی قیادت میں نکالاگیا جس میں کارکنان سمیت مختلف جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔مظاہرین کے ہاتھوں میں بینر اورپلے کارڈ تھے جو فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے اوردھرنادے کر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈبلاک اورٹریفک معطل ہوگئی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب میں کہا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر حملہ بزدلانہ عمل ہے، ایک منظم سازش کے تحت قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن اور دیگر رہنماؤں پر خود کش حملے کیے جارہے ہیں ،لیکن ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -