محکمہ تعلیم شانگلہ نے میرٹ کے دعوے ہوا میں اُڑادیئے

محکمہ تعلیم شانگلہ نے میرٹ کے دعوے ہوا میں اُڑادیئے

  

الپوری ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ تعلیم شانگلہ نے میرٹ کے دعوے ہوا میں اُڑادیئے ۔ حال ہی میںیونین کونسل داموڑئ میں دوسرییونین کونسل سے استاد کا ٹرانسفر کرنے کا انکشاف ۔ ماضی میں بھی میرٹ کی پامالی کی گئی،محکمہ تعلیم شانگلہ میں بے قا عدگیوں اور بد عنوانیوں کا سلسلہ جاری ۔ این ٹی ایس کے نئے ہونیو الے بھر تی ہونے والے اساتذہ میں بے چینی کی لہر۔محکمہ تعلیم شروع سے مخصوص یونین کونسل کو مستفید کیا جارہا ہے جبکہ دوسرے کی پوسٹنگ ختم کیئے جارہے ہیں،یونین کونسل داموڑئ میں پہلے سے دوسرے یوسیز کے اساتذہ موجود ہیں حالانکہ حکومت کی پالیسی ہے کہ پی ایس ٹی 15سکیل سے کم اساتذہ اپنے ہی یوسیز میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے لیکن شانگلہ میں جنگل کا قانون ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔گورنمنٹ پرایمری سکول شہید فیض درہ ،گورنمنٹ پرایمری سکول ڈوٹا ڈمبرئ اور گورنمنٹ پرایمری سکول کارشٹ میں پہلے سے باہر یوسیز کے اساتذہ تعنات ہیں جن کا تبادلہ اپنی یوسیز کو نہ کیا جاسکا ۔اسی وجہ سے مذکورہ یونین کونسل کے پی ایس ٹی امیدواران میں شدید تشویش پائی جاتی ہے حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد ازجلد یونین کونسل داموڑی سے باہر یوسیز کے اساتذہ اپنے یوسیز میں ایڈ جسٹ کریں تاکہ پی ایس ٹی امیدواران کو آئندہ پوسٹنگ میں مشکلات نہ آجائے انہوں نے متعلقہ حکام سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ نئے پی ایس ٹیز vacancies میں مذکورہ یوسی کو انکا جائز حق دیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

Bac

مزید :

پشاورصفحہ آخر -