بٹ خیلہ ،مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیاں تحلیل کی جائیں

بٹ خیلہ ،مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیاں تحلیل کی جائیں

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)نجی اورمرکزی رویت ہلال کمیٹی کوختم کرکے سعودی عرب کے ساتھ ایک ہی دن روزہ اورعیدمنایاجائے ضلع مالاکنڈکے مختلف طبقہ فکرلوگوں کافورم میں اظہارخیال۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں نجی رویت ہلال کمیٹیوں اورسرکاری رویت ہلال کمیٹی کی وجہ سے گزشتہ کئی سالوں سے تین تین عیدلوگوں نے منائی گئی جبکہ اس سلسلے میں پریس کلب کے زیراہتمام فورم میں مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں نجی رویت ہلال کمیٹیوں کی بھرمارکی وجہ سے پاکستان میں تین تین عیدمنائی جاتی ہے جس کی وجہ سے لوگ تذبذب کاشکارہے انہوں نے کہاکہ ہم حکومت پاکستان کے چیف جسٹس اوروزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستان میں ایک ہی دن روزاورعیدمنانے کیلئے نجی اورسرکاری رویت ہلال کمیٹیوں کاخاتمہ کرکے سعودی عرب کے ساتھ روزہ اورعیدمنائی جائے تاکہ یہاں کے عوام تذبذب کاشکارنہ ہو۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -