دنیا وآخرت کے مسائل کا حل اسلامی نظام میں موجود ہے ،مولانا راحت حسین

دنیا وآخرت کے مسائل کا حل اسلامی نظام میں موجود ہے ،مولانا راحت حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیورو رپورٹ) مسلمان اپنے بچوں کو علم دین کیلئے وقف کریں۔ دنیا اور آخرت کی مسائل اسلامی نظام میں موجود ہے ۔ مولانا راحت حسین ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا راحت حسین نے امیر آباد رجڑ میں تقریب دستار بندی سے خطاب کر تے ہوئے کیا ہے ۔ انہوں نے طلباء کے والدین سے کہا کہ اپنے بچوں کو نیکی کی طرف راغب کریں ۔ بے حیائی کی موجودہ سیلاب میں دین اسلام کے احکامات پر عمل کرنا نہایت ضروری ہے ۔ اپنے بچوں پر علم دین حاصل کریں تاکہ دنیاوی اور اُخروی کے خوشیوں کے باعث بنیں۔ انہوں نے مولانا فخر السلام ، قاری شاہد زمان ، قاری امین اللہ خاکستان ، قاری شاکر اللہ کو علم دین کے حصول پر زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے آخر میں 10خفاظ کرام اور 30ناظرہ میں کامیاب ہونے والے طلباء کی دستار بندی کی ۔ ا س موقع پر عاشقان دین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔