جمرود بھگیاڑی چیک پوسٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

جمرود بھگیاڑی چیک پوسٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جمرود ( نمائندہ پاکستان )جمرود بھگیاڑی چیک پوسٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ،گاڑی کے خفیہ خانوں سے اعلی کوالٹی کے 19کلوگرام چرس بر امد،تین ملزمان گرفتارجمرود حوالات منتقل خیبرایجنسی کے تحصیل جمرود بھگیاڑی چیک پر پوسٹ پر پولیٹکل انتظامیہ نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیے ہیں۔ پولیٹکل تحصلدار جمرود شکیل برقی کو خفیہ اطلاع ملی کہ گاڑی نمبر 980کسی بھی وقت منشیات سمگل کرسکتی ہے جس پر شکیل برقی نے لائن آفیسر شعیب خان کے ہمراہ سکواڈ تشکیل دے کر بھگیاڑی چیک پوسٹ پر تلاشی کے دوران ھنڈہ گاڑی کو روکھنے کا اشارہ کیا اور دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں سے اعلی کوالٹی کے 19کلوگرام چرس بر امد کرکے گاڑی کو قبضے میں لیکرتین ملزمان سرجان ،محمد رسول اور فاروق کوموقع پر گرفتار کرکے جمرود حوالات منتقل کر دیے گئے۔ جمرود خاصہ دار فورس نے ملزمان کے خلاف منشیات کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔