جامشورو: 2 مال گاڑیاں ٹکرا گئیں،3 افراد زخمی

جامشورو: 2 مال گاڑیاں ٹکرا گئیں،3 افراد زخمی

  

جامشورو(آن لائن) بولاری ریلوے سٹیشن کے قریب 2 مال گاڑیاں ٹکرا گئیں جس سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔ 10 سے زیادہ بوگیاں پٹڑی سے اتر جانے سے 150 ٹن سے زائد تیل ٹریک پر بہہ گیا۔ریلوے حکام کے مطابق تیل بردار اور مال بردار ٹرین میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 150 ٹن سے زائد تیل ٹریک پر بہہ گیا،حادثے کے باعث ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہو گئی،ریلوے حکا م کے مطابق کوٹری سے ریلیف ٹرین جائے حادثہ پہنچ گئی ہے،ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے،ٹرین حادثے میں ایک ٹرین تھرمل پاور ہاؤس جامشورو جا رہی تھی جبکہ دوسری کرا چی سے لاہور جا رہی تھی۔

مال گاڑیاں حادثہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -