مولاناحیدری کے قافلے پر خودکش حملے کا مقدمہ درج
مستونگ/کوئٹہ(این این آئی)سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین مولا نا عبدالغفور حیدری کے قا فلے پر مستونگ میں خود کش حملے کا مقدمہ بالآخر اکیس گھنٹے بعد سٹی تھانے میں درج کر لیا گیاجبکہ حملہ آور کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے بھی حاصل کر لئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفور حیدری کے قافلے پرخود کش حملے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے ٗمقد مے میں قتل ٗاقدام قتل ٗانسداد دہشتگردی اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں ۔پولیس کے مطابق حملہ آور کے اعضا کا ڈی این اے ٹیسٹ کر انے کیلئے نمونے حاصل کر لئے گئے ہیں اور اسے جلد فورنزک سائنس لیبارٹری لاہور بھجوایا جائے گا ۔وا قعہ کی فورنزک تحقیقات کیلئے پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کی تین رکنی ٹیم بھی طلب کی گئی ہے ۔گزشتہ روز ہونے والے خود کش حملے میں ستائیس افراد جاں بحق ٗ 43 زخمی ہوگئے تھے۔
مقدمہ درج