مردان پریس کلب میں تاجر برادری کے لئے عمر ہ قرعہ اندازی کی تقریب
مردان ( بیورورپورٹ) آل بیکرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مردان پریس کلب میں تاجر برادری کے لئے عمر ہ قرعہ اندازی تقریب ہوئی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خان محمد خان مہمان خصوصی تھے جبکہ مرکزی تنظیم تاجران کے صدر احسان باچا نے صدارت کی بیکرزایسوسی ایشن کے صدر غلام حبیب سالارزئی ،امن جرگہ کے صوبائی سیکرٹری ارشد منان ،قاری حافظ عبدالرحمان عزیزی نے خطاب کیا قرعہ اندازی میں 30تاجروں نے حصہ لیا اورپارہوتی کے منیر بیکری کے مالک حاجی سید رحمان خوش نصیب ٹہرا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ حج اور عمرے کی سفر سب سے بابرکت ہوتاہے اوروہ شخص خوش نصیب ہے جسے اللہ تعالیٰ اپنے گھر کا مہمان بنادے اس موقع پر ملک میں امن استحکام کے لئے دعائیں مانگی گئیں تقریب کے آخرآل بیکرز ایسوسی ایشن کے صدر غلام حبیب سالازئی نے مہمانوں میں شیلڈز اور تحائف بھی تقسیم کئے ۔