خیبرایجنسی ،تمام سرکاری سکولز کے 5 ویں کے امتحانات پشاور بورڈ کے زیر سایہ ہوں گے

خیبرایجنسی ،تمام سرکاری سکولز کے 5 ویں کے امتحانات پشاور بورڈ کے زیر سایہ ...

  

جمرود ( نمائندہ پاکستان )خیبر ایجنسی کے تمام سرکاری سکولوں میں پانچویں جماعت کے امتحانات پشاور بورڈ کے زیر سائے ہونگے پشاور بورڈ نے آنے والے سال سے خیبر ایجنسی میں پانچویں جماعت کے امتحانات بورڈ کے زیر اہتمام لینے کا فیصلہ کیا ہے۔خیبر ایجنسی کے لئے پشاور بورڈ کے فوکل پرسن شیرزمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے سال سے بورڈ کے زیر اہتمام پانچویں جماعت امتحانات کے لئے تمام میل اور فیمل اساتذہ کو ٹرینگ دی جارہی ہے جسکی بدولت طلباء امتحان میں بہتر طور پر پرچہ جات حل کر سکے گیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن کے اس اقدام سے معیار تعلیم میں مزید بہتری آئے گی جسکا فائدہ براہ راست طلباء اور والدین کو ہوگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -