محمد رشاد ایم پی اے کے دست راست نے علم بغاوت بلند کردیا

محمد رشاد ایم پی اے کے دست راست نے علم بغاوت بلند کردیا

  

الپوری ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) شا نگلہ: ایم پی اے محمد رشاد خان کے دست راست نے علم بغاوت بلند کر دیا،ایم پی اے محمد رشاد کے آبا ئی گاؤں میرہ میں سینکڑوں مسلم لیگیوں نے پارٹی کو خیر باد کہہ کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا،عظیم الشان شمولیتی تقریب میں اے این پی کے قائدین کی شر کت ، سینکڑوں گاڑیوں میں اے این پی حاجی سدید الرحمن کو پنڈال میں لا یا گیا ، تفصیلات کے مطابق ایم پی اے محمد رشا دخان کے سینکڑوں اہم لوگوں نے مسلم لیگ(ن) سے کنارہ کشی اختیار کر کے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس سلسلے میں ایک بڑی شمولیتی تقریب شواڑ میرہ میں منعقد ہو ئی ، شمولیتی تقریب سے NYOشانگلہ کے صدر امداد اللہ ، جنرل سیکرٹری این وائی او ڈاکٹر داوؤد حسین ، فرمان ، عنا یت الرحمن اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔شمولیتی تقریب سے خطاب میں ضلع کونسل شانگلہ کے حزب اختلاف لیڈر حاجی سدید الرحمن نے کہا ہے کہ محمد رشاد خان کے ساتھیوں کا آج اے این پی میں شمولیت اس بات کی عکا سی کر تا ہے کہ عوام اب مزید محمد رشاد خان اور ان کے حواریوں کے جال میں نہیں آئی گی اور آج ان کی اجاراداری کا خاتمہ ہو گیا ہے اور آئندہ انتخابات میں عوام انہیں ووٹ کے ذریعے عبر ت ناک شکست دے گی انہوں نے کہا کہ محمد رشاد نے ہمیشہ یہاں کے عوام کو ذاتی مفادات کی خاطر لڑاکر انہیں پسماندگی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج یہاں کے عوام تعلیم ، ضروریات زندگی کے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ، انہوں نے کہا کہ امیر مقام عوام کے مجرم ہے وہ شانگلہ کے نام پر تر قیاتی فنڈ کو مردان، چارسدہ اور پشاور میں خرچ کر رہے ہیں جبکہ افسوس کی بات ہے کہ اتنی عہدوں کے باوجود شانگلہ کے عوام کیلئے کچھ نہ کرسکیں سوائے اپنے بینک بیلنس بنانے کے، انہوں نے کہا کہ امیر مقام اور اس کے حواری امیر مقام کو استقبال کیلئے میرہ لے کر آتے ہیں مگر وہ عوام کو یہ جواب دے کہ انہوں نے تحصیل بشام کے عوام کیلئے کیا کیا ہے بلخصوص یونین کونسل میرہ کے عوام کیلئے، آج ضلع سے وہ وزیر اعظم کے مشیر،صو بائی صدر بھا ئی ایم این اے ، بیٹا ضلع ناظم ، ہر گاؤں میں وی سی ناظمین اور ایم پی ایز اس کے ہیں مگر اس کے باوجود شانگلہ وہی کا وہی پسماندہ ہے،وہ شانگلہ کے عوام کے مجرم ہیں جبکہ اپنے کار کر دگی کے بارے میں عوام کو جواب دیں شانگلہ کے عوام عام انتخابات میں امیر مقام اور اس کے حواریوں کا جنازہ نکال کر شکست سے دوچار کریں گی، انہوں نے کہا کہ ایم پی اے محمد رشاد تحصیل ناظم الپوری سے شانگلہ کے نام پر آنے والی فنڈ کا احتساب ضرور ہو گا، محمد رشاد کی حیثیت اس قدر ہے کہ سوات میں جلسے کے دوران انہیں سٹیج پر نہیں چھوڑا جا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بغیر اقتدار کے آج شانگلہ میں کروڑوں روپے کی ترقیاتی کام اپنے جیب سے کئے ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں اقتدار پر قابض حکمران ہمیں شانگلہ میں اپنی تر قیاتی کام بتلا ئیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اقتدار کا کو ئی شو ق نہیں بلکہ ہم صرف اور صرف شانگلہ کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر شانگلہ میں شمولیت تقاریب سے مخا لفین کی اوسان خطا ہو گئے ہیں اور چار سالوں بعد گزشتہ روز شانگلہ کے عوام کی یاد بھی صرف اسلئے آگئی کیونکہ الیکشن قریب آگیا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اب بیدار ہو چکی ہے اور آئندہ انتخابات میں ان کے ضمانت ضبط کریں گی، انہوں نے نو شمو لیت اختیار کر نے والوں کو مبارک باد دی اور ان کے گھروں پر پارٹی کے پر چم لہرائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -