عوامی نیشنل پارٹی تحصیل الپوری کے انتخابات میں اعظم خان بلا مقابلہ صدر منتخب
الپوری ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی تحصیل الپوری کے انتخابات میں اعظم خان بلا مقابلہ صدر منتخب، سابق ناظم محمد عارف کو جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ۔ عوامی نیشنل پارٹی تحصیل بشام کے انتخابات کیلئے آج بشام کے ایک مقامی ہوٹل میں الیکشن ہونی تھی مگر اے این پی کے ضلعی عہدیداروں اور دیگر مشران کی کوشیشوں سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جسمیں تحصیل عہدیداروں کی چناوٗ کیلئے سب امید واروں سے حلف نامہ لیا گیا تاکہ کمیٹی کے فیصلے کو کوئی بعد میں چیلنج نہ کر سکیں ۔کمیٹی میں افسر الملک چےئرمین ذاکر اللہ پورن ،الطاف حسین،محبوب الرحمن،جمیل آحمد عبد الصمد چاچا،شاہ ولی خان، بشیر زادہ،اسلام زادہ شیرعلی ،شاہ عالم ایڈوکیٹ، شاہ عالم اور دیگر شامل تھے۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر الپوری تحصیل کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کے عہدیداروں کا اعلان کیا ۔ جسکے مطابق اعظم خان لیلونئی تحصیل صدر محمد عارف جنرل سیکرٹری ۔ محمد بشیر نائب صدر۔لیاقت عظیم نائب صدر۔ محمد زادہ ڈپٹی جنرل سیکر ٹری ۔احمد عزیز جائنٹ سیکرٹری۔ میاں رحم غفار سوسل میڈیا سیکرٹری۔ سید افسر نائب صدر ۔ظاہر زادہ جائنٹ سیکرٹی۔ شریف زادہ فنانس سیکرٹری ۔قیوم خان جائنٹ سکرٹری ۔عبد الرحمن نائب صدر۔سیف اللہ جائنٹ سیکرٹری۔ سلیمان شاہ سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دئے گئے ۔نومنتخب تحصیل صدر اعظم خان نے تما م کارکنوں اور ضلعی مشران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ اے این پی کے کارکنوں کے آراء اور تجاویز کی روشنی میں اپنی جدوجہد آگے بڑھائے نگے اور اے این پی کا پیغام گھر گھر پہنچا ئے نگے۔