پارا چنار ،کرم ایجنسی کے آئی ڈی پیز کو واپسی میں مشکلات

پارا چنار ،کرم ایجنسی کے آئی ڈی پیز کو واپسی میں مشکلات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پارا چنار (نمائندہ پاکستان) کرم ایجنسی کے علاقہ کو واپس جانے والے آئی ڈی پیز مختلف قسم مسائل کا شکار ہیں پانی بجلی سمیت ہر قسم سہولیات کیلے علاقے کے لوگ ترس رہے ہیں۔آئی ڈی پیز کیمپوں اور دیگر علاقوں سے وسطی کرم کے علاقہ جوگی، سڑہ پانڑہ ، لکی خیل اور دیگر علاقوں میں اپنے گھروں کو واپس جانے والے قبائل کا کہنا ہے کہ انہوں نے آئیڈی پیز کے حیثیت سے انتہائی مشکل حالات میں دن رات گزار ے مگر اپنے علاقوں میں واپس آنے کے بعد ان کے مسائل مزید بڑھ گئے ہ?ں علاقے کے عمائدین عبدالخالق پٹیان، ملک میر اکبر جان اور دیگر عمائدین نے کہا کہ ان کے علاقوں میں بجلی پانی صحت اور تعلیم سمیت ہر میدان میں شدید مشکلات درپیش ہیں علاقے کے باشندے عبدالخالق پٹھان نے بتایا کہ ہنگآمی بنیادوں پر ان کے علاقے کے مسائل کے حل کیلے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ایڈیشنل پولیٹکل ایجنٹ نصراللہ خان نے علاقے کا دورہ کیا پاکستان بننے کے بعد پہلی بار کوئی سرکاری آفیسر اس علاقے میں آیا تھا۔ ایڈیشنل پولیٹکل ایجنٹ نے قبائل کے مسائل بڑے غور سے سنے اور مسائل کے حل کیلے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کا یقین دلایا۔ ایڈیشنل پولیٹکل ایجنٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس لے علاقے کا دورہ کیا تاکہ اس دور دراز علاقے کے لوگوں کے مسائل کا وہ حود مشاہدہ کرے۔