پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ شکریہ خانم 82برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
لاہور( این این آئی)پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کی پہلی خاتون پائلٹ شکریہ خانم82برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ شکریہ خانم نے 1938ء میں پی آئی اے میں شمولیت اختیار کی اور وہ پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ تھیں۔ان کی نماز جنازہ آج ( اتوار) کے روز ادا کی جائے گی۔