یونین کونسل درگئی کو سوئی گیس کی فراہمی پر کام تیزی سے جاری ہے :ایمل ولی خان

یونین کونسل درگئی کو سوئی گیس کی فراہمی پر کام تیزی سے جاری ہے :ایمل ولی خان

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ یونین کونسل درگئی کو سوئی گیس کی فراہمی منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور انشاء اللہ بہت جلد پوری یونین کونسل کو سوئی گیس سپلائی شروع کی جائیگی ۔ وہ حاجی مراد علی ایڈ وکیٹ ، رفیق محمد خٹک ، سید محمود جان ، مجیب الرحمان خان ، مشتاق علی خان اور امتیاز خان پر مشتمل درگئی یونین کونسل کے وفد سے با ت چیت کر رہے تھے ۔ اس موقع پر اے این پی چارسدہ کے صد ر عالمگیر خان ایڈو کیٹ بھی موجود تھے ۔ ایمل ولی خان نے وفد سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ اے این پی عوام کے مسائل اور مشکلات حل کرنے کیلئے عملی جد و جہد کر رہی ہے ۔ عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے اور ان کے حقوق کیلئے اے این پی نے پہلے بھی عملی جد وجہد کی تھی اور آئندہ بھی کریگی ۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ یونین کونسل درگئی کو سوئی گیس کی فراہمی جلد از جلد شروع کی جائیگی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -