بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہاسپٹل میں مزید19 بچوں کی کوکلیئرامپلانٹ سرجری

بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہاسپٹل میں مزید19 بچوں کی کوکلیئرامپلانٹ سرجری

  

لاہور(خصوصی رپورٹ)بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہاسپٹل میں پاکستان میں سماعت سے محروم بچوں کیلئے کوکلیئرامپلانٹ سرجری کی بڑھتی ہوئی ضرورت اور اہمیت کو اجا گر کرنے کیلئے گزشتہ روز ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کی مہمانِ خصوصی صدر بحریہ ٹاؤن مس امبر ملک تھیں۔بحریہ ٹاؤن اس ماہ بھی ہمیشہ کی طرح بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہاسپٹل میں مزید19 بچوں کی کوکلیئرامپلانٹ سرجری کروا رہا ہے،ہر ایک آپریشن کی لاگت 17سے20 لاکھ روپے ہے،اتنی بڑی رقم کا بندوبست ہمارا متوسط طبقہ بھی نہیں کر سکتا،مگرخدمتِ خلق کے جذبے سے بھر پور چےئر مین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کا عزم ہے کہ کوئی بھی بچہ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے علاج سے محروم نہ رہ جائے۔بحریہ ٹاؤن13ء سے اب تک سماعت سے محروم 350 بچوں کا کامیابی سے آپریشن کرواچکا ہے۔ بحریہ ٹاؤن نہ صرف آپریشن بلکہ اسکے بعد سپیچ تھراپی بھی مفت فراہم کرتا ہے ۔ جس کیلئے الگ سپیچ تھراپی سنٹر بنایا گیا ہے جہاں بچوں کو روزانہ کی بنیاد پر بو لنا سکھایا جاتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -