قیام امن کیلئے خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں:بشیر عادل

قیام امن کیلئے خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں:بشیر عادل

  

مردان ( بیورورپورٹ )دہشت گردی کے خلاف جنگ اورامن کے قیام کے لئے خیبرپختون خوا پولیس کی قربانیاں لازوال ہیں ،پولیس کو خودمختاری دے کران کی ذمہ داریوں اور فرائض میں بھی اضافہ کردیاگیاہے ان خیالات کا اظہار پولیس سکول آف پبلک ڈس آرڈر اینڈ رائٹ مینجمنٹ مردان میں تقسیم تقریب اسناد سے مقررین نے اپنے خطاب میں کیا تقریب میں پریس کلب کے صدر ایم بشیرعادل مہمان خصوصی تھے جبکہ سکول ڈائریکٹر ایس پی مشتاق احمداور ڈائریکٹر اکیڈیمک کرنل (ر) ظفرگل نے بھی خطاب کیا جبکہ فیکلٹی ممبران پروفیسر محمد حنیف اور مسرت عاصی بھی موجود تھے تقریب کے مہمان خصوصی نے 19ویں کورس مکمل کرنے والے پولیس آفیسران اور اہلکاروں میں سرٹیفیکٹ تقسیم کئے مقررین نے کہاکہ پبلک ڈس آرڈر سکول کے قیام کا مقصد عوام او رپولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنااور خصوصی طورپر جلسے جلوسوں کے درمیان تشدد اور طاقت کے استعمال کو روکناہے انہوں نے کہاکہ کورس کے دوران شرکاء کو مختلف مراحل سے گزرنا ہوتاہے اورانہیں مختلف طریقوں سے تربیت دی جاتی ہے تاکہ وہ غیر معمولی حالات میں عوام کے ساتھ اچھے برتاؤکا دامن نہ چھوڑ یں مقررین نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کی قربانیاں لازوال ہیں اورپولیس اہلکاروں نے جانوں پر کھیل کر شہریوں کی حفاظت کی مہمان خصوصی نے کہاکہ خیبرپختون خوا پولیس نے مثبت تبدیلیاں آئی ہیں اور سابق آئی جی ناصر خان درانی کی خدمات لائق تحسین ہیں انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت نے محکمہ پولیس کو سیاسی مداخلت سے آزاد کرکے کارنامہ انجام دیاہے تاہم پولیس کے فرائض میں مزید اضافہ ہوگیاہے اورعوام کی توقعات بھی بڑھ گئی ہیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -