وزیر اعلیٰ کا ’’سوزی ‘‘کے انتقال پر نوٹس ڈی جی وائلڈ لائف خالدغیاض معطل
لاہور(خبر نگار) وزیراعلیٰ پنجاب نے سوزی کے انتقال کے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی وائلڈ لائف خالد غیاض خان کو معطل کردیا ہے جبکہ اس سے قبل ڈائریکٹر چڑیا گھر محمد شفقت کو بھی معطل کیا جاچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے چڑیا گھر میں سوزی کی تین دن بیماری کے دوران کوتاہی پر ڈی جی وائلڈ لائف خالد غیاض خان کو معطل کیا ہے۔ دوسری جانب گذشتہ رات 35سالہ سوزی کی چڑیا گھر میں تدفین کردی گئی ہے۔