صوابی میں گڈ گورننس پراجیکٹ کا آغاز کرکے مستحسن قدم اٹھایا گیا ،امیر الرحمان

صوابی میں گڈ گورننس پراجیکٹ کا آغاز کرکے مستحسن قدم اٹھایا گیا ،امیر الرحمان

  

صوابی(بیورورپورٹ) ضلع ناظم صوابی امیر الرحمن نے کہا ہے کہ بہتر طرز حکومت کیلئے اداروں کو مضبوط جدوید دور سے ہم آہنگ بنانے اور سیاسی مداخلت دے پاک کرنی ہوگی سی پی ڈی آئی کی صوابی میں گڈ گورننس پراجیکٹ کا آغاز کرکے مستحسن قدم اٹھایا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس بی آر سی صوابی کا سنٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشی ئٹیو(سی پی ڈی آئی) کے اشتراک سے چار سالہ تعلیم صحت، صاف پینے کی پانی اور نکاسی آب وشہری سہولیات میں بہتری لانے کے پروگرام کے افتتاحی تقریب جو کہ ضلع ناظم ہال شاہ منصور صوابی میں منعقد تھا سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ا س موقع پر شمس خان ، زبیر شہزاد، روح الامین نے خطاب کیا جب کہ شرکاء میں لوکل گورنمنٹ ، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم ، پبلک ہیلتھ میڈیا ،اور سول سو سائیٹی کے نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پر ضلع ترجیحی گروپ(District Intrust Group)ڈی آئی جی کا قیام عمل لایا گیا جس میں چاروں سٹیک ہولڈرز سمیت ،بلدیاتی منتخب عوامی نمائندے ،میڈیا اور سول سو سائیٹی کے لوگوں کو شامل کیا اس کے علاوہ میڈیا گروپ الگ سے تشکیل پائے گا اسن گروپوں کا کام یہ ہوگا کہ جہاں پر سرکاری محکمے بہتر عوامی سہولیات کو میڈیا اور عوام کے سامنے لانا جب کہ بہتری کی گنجائش کی نشاندہی کرنا اور ساتھ ہی مسائل سامنے لانا ہے تاکہ گڈگورننس اور شہری سہولیات سے عوام کو اگاہ اور شراکت کار بنا سکے اس کے علاوہ بجٹ سے متعلق آگاہی حاصل کرنا خود منصوبوں کی بجٹ کیلئے نشاندہی کرنا اور عوامی منصوبوں کو بجٹ کیلئے اداروں کو بھیجنااور منظور شدہ بجٹ کیلئے فنڈز کی ترسیل ،تقسیم اور اخراج سے آگاہ ہونا شامل ہے پاکستان بھر کے پندرہ اضلاع میں خیبر پختون خواہ کے چار اضلاع بونیر، چارسدہ، ہنگو اور صوابی شامل ہیں صوابی میں چارلہ پروگرام ایس بی آر سی صوابی کے تعاون سے سی پی ڈی آئی چلائے گی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -