مصطفی کمال کا ادارہ نورحق کا دورہ ،حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات

مصطفی کمال کا ادارہ نورحق کا دورہ ،حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان سے جماعتِ اسلامی کے مرکزی دفتر ادارو نورِ حق میں ملاقات کی اور انہیں 14مئی کو ہونے والے ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دی اورکراچی کے مسائل پر پیش کیے جانے والے 16 نکات پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔اس مو قع پرپی ایس پی کے وائش چیئر مین، وسیم آفتاب، سیف یار خان، محمددلاور اور دیگر رہنما ان کے ہمراہ موجودتھے۔اس مو قع پرجماعتِ اسلامی کے مرکزی دفتر ادارو نورِ حق میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے پی ایس پی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے ہم سیاست نہیں عبادت کررہے ہیں عوام کی خدمت ہی ہمارا مقصد اور منشور ہے۔انہوں نے کہاکہ 14مئی پاکستان میں نئی تاریخ رقم کرے گی جس میں تمام قومیتوں، مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شرکت کریں گے اور اس ملین مارچ کو کامیاب کرائیں گے۔کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ ہم مصطفی کمال کی کوشوں کو سراہتے ہیں اور جو مطالبات پاک سرزمین پارٹی نے پیش کئے ہیں اس کی ہم بالکل تائید کر تے ہیں

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -