پولٹری کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کیے ہیں،محمد علی ملکانی

پولٹری کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کیے ہیں،محمد علی ملکانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر برائے لائیو اسٹاک اور فشریز محمد علی ملکانی نے کہا ہے کہ اب یہ وقت آگیا ہے کہ لائیو اسٹاک کی زیادہ پیداوار کو بہتر اور صحتمند بنانے کے لئے جدید تقاضوں کے مطابق اقدامات کریں جس کے لئے حکومت سندھ نے مختلف ترقیاتی پروگرام ترتیب دے کر گوشت، دودھ اور پولٹری کی صنعت کو فروغ دینے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو آل پاکستان ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں میٹ اور پولٹری کے سیمینار میں شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک و فشریز محمد علی ملکانی نے کہا ہے کہ حکومت سندھ گوشت کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے مقامی اور عالمی سرمایاکاروں سے بات جیت کر رہی ہے۔سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ بھی لائیو اسٹاک کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے جزوی طور پر گوشت کی پیداوار اور پروسیسنگ سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ محکمہ لائیو اسٹاک کے عالمی بینک کے تعاون سے سندھ ایگریکلچر پراجیکٹ ، مال مویشی پالنے والوں کے لئے بھی صحت کے اصولوں کے تحت دودھ کی پیداوار کو مزید بڑھانے کے لئے دودھ کے پلانٹ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تھرپارکر اور دور دراز علاقوں سے شہری مراکز تک رسائی کے لئے بھی مکمل چین کی سہولت دینے کے لئے کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے سیمینار کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے مبارکباد دی کہ اس سیمینار سے حلال گوشت کی مارکیٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔سیمینار، پاکستان میں حفضان صحت، میٹ اور پولٹری کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اس صنعت میں ایک نئیں راہ ہموار کرے گا۔ انہوں نے پاکستان کی جنوبی ایشیا ممالک میں مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بچے 40 فیصد کم خوراک اور ذھنی، جسمانی مسائل کا شکار ہیں لہذا یہ موذوں وقت ہے کہ ہم زیادودھ ، گوشت اور انڈے کو وافر مقدار میں استعمال کریں دوسری صورت میں ہماری قوم کے عالمی ترقی اور دنیا ئے امن میں پیچھے رہ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ پندرہ سال کے اعداد و شمار کے مطابق انسانی آبادی 38 فیصد بڑی ہے جبکہ لائیو اسٹاک 71 فیصد، دودھ کی کھپت 65 اور گوشت کی کھپت 96 فیصد تک نظر آئی یے اعداد و شمار حلال صنعت کے لےئے پراعتماد اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔لہذا ہمیں بہتر اور صحتمند پیداوار کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔سیمینار میں مختلف پریزنٹیشنز دی گئی ۔ایپرا کے صدر شوکت سلیمان ، نائب صدر بابر نہال ، ڈاکٹر راشدہ علی جناح یونیورسٹی فار وومین، ڈاکٹر اسد سعید جامعہ کراچی ، ڈاکٹر اختر بگھیو پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنڑول اتھارٹی، ڈاکٹر ہوش محمد ، محمد وقاص نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔صوبائی وزیر نے مہمانوں اور منتظمین کو بھی شیلڈس بھی دیں۔