وزیراعلیٰ پنجاب کی گوادر کے علاقے میں مزدوروں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت

وزیراعلیٰ پنجاب کی گوادر کے علاقے میں مزدوروں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت

  

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گوادر کے علاقے میں سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدوروں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعلیٰ نے فائرنگ میں مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے اورجاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیاہے۔ وزیراعلیٰ نے زخمی ہونے والے مزدوروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دشمن پاکستان کی ترقی روکنے کی سازش کررہا ہے لیکن پوری قوم دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -