حکومت بلوچستان شہید مزدروں کے اہلخانہ کو معاوضہ دے،ضیا لنجار

حکومت بلوچستان شہید مزدروں کے اہلخانہ کو معاوضہ دے،ضیا لنجار

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے بلوچستان حکومت سے گوادر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سندھ کے رہائشی مزدوروں کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار نے بلوچستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 9مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدوروں کی لاشیں سندھ لانے کے لیے بلوچستان حکومت سے رابطے میں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت شہید ہونے والے مزدوروں کے جلد از جلد قاتل گرفتار کرے۔بلوچستان اور وفاقی حکومت شہید ہونے والے مزدوروں کے ورثا کو فوری معاوضہ دینے کا اعلان کرے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور وفاقی حکومت غریب عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -