جسٹس گلزار گاڑی کے حادثہ میں محفوظ ،پرائیویٹ گاڑی میں گھر منتقل

جسٹس گلزار گاڑی کے حادثہ میں محفوظ ،پرائیویٹ گاڑی میں گھر منتقل

  

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس گلزار کے سکواڈ اور اوران کی اپنی گاڑی آبپارہ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی تاہم جسٹس گلزار حادثہ میں محفوظ رہے اور انہیں پرائیوٹ گاڑی میں ان کے گھر پہنچا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس گلزار کے سکواڈ اور اوران کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کے دوران کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا تاہم چار گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں ۔ ٹکر معمولی نوعیت کی تھی جس کے بعد جسٹس گلزار کو پرائیویٹ گاڑی میں ان کے گھرپہنچا دیا گیا ۔ آن لائن کو معلوم ہوا ہے کہ جسٹس گلزار زیرو پوائنٹ کی جانب سے اپنے گھرکی طرف جارہے تھے کہ ان کے سکواڈ کو آبپارہ کے قریب حادثہ پیش آیا۔ ایس خان نامی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنی گاڑی میں اسلام آباد کی جانب جا رہی تھیں کہ ان کے آگے ایک موٹر سائیکل سوار پھسل کر گر پڑا ، خاتون نے موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی خاطر بریک لگائی تو ان کے پیچھے آنے والی گاڑی نے انہیں ٹکر دے ماری ۔خاتون کی گاڑی کے پیچھے آنے والی گاڑی ذوالفقار چیمہ کی بتائی گئی ہے ۔ ذوالفقار چیمہ کی گاڑی کے پیچھے ایلیٹ فورس کی گاڑی اور اس کے پیچھے جسٹس گلزار کی گاڑی تھی ۔ اچانک بریک لگنے سے مذکورہ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں تاہم ٹکر کی نوعیت معمولی ہونے کے باعث کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ۔

مزید :

صفحہ آخر -