کنیئرڈکالج کوکنگ مقابلہ میں اینوائرواپلائنسز مصنوعات کی نمائش
لاہو ر (خصوصی رپورٹ)ملک بھر میں ہوم اپلائنسز کی وسیع ورائٹی کی حامل کمپنی Enviroنے لاہور کے کنیرڈ کالج کے ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ اینڈ نیوٹرشن میں کوکنگ مقابلے کو اسپانسر کیا اور اپنی جدید مصنوعات کی نمائش بھی کی ۔اس کوکنگ مقابلے میں مجموعی طور پر سو سے زائد طالبات نے شرکت کی جس میں بیس طالبات ڈپارٹمنٹ آف فوڈ اینڈ نیوٹرشن کی تھیں،مقابلے میں جیتنے والی طالبات کو Enviroکی ہوم اپلائنسز بطور تحفہ دیں گئیں۔اس کوکنگ مقابلے میں استعمال ہونے والی ہوم پلائنسز بشمول مائیکرو ویوز،فوڈ پروسیسرز،بلینڈرز اور دیگر مصنوعات .Enviroکی جانب سے بطور اسپانسر فراہم کی گئیں،اس ایک روزہ کوکنگ مقابلے میں کنیرڈ کالج کی طالبات نے انتہائی لذیذ اور کانٹی نینٹل ڈشز تیار کیں اور Enviroکی مصنوعات استعمال کرتے ہوئے مختلف پکوان تیار کئے۔اس موقع پر Enviroکے پراڈکٹ منیجر فار کچن اینڈ اسمال ڈومیسٹک اپلائنسز توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں اچھے پکوان تیار کرنے والوں کی کمی نہیں ہے اور اس ایونٹ کے انعقا د کا مقصد بھی طالبات میں کھانے پکانے کے شوق کو اجاگر کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی تھی،اس مقابلے کے ذریعے شیف کے کام میں دلچسپی رکھنے والی طالبات اپنے کیریئر کا تعین کرسکیں گی ،ان کا مزید کہنا تھا کہ Enviroکی ہوم اپلائنسز ہوٹلوں میں استعمال ہورہی ہیں اور بہترین پکوان کی تیاری میں مدد کرکے اپنا کردار ادا کررہی ہیں،ان کا کہنا تھا کی Enviroکا یقین ہے کہ اچھی کوکنگ کرنے والی طالبات بطور شیف اپنا کیریئر شروع کرکے نہ صرف ملک کا نام روشن کرسکتی ہیں بلکہ عملی میدان میں بھی کامیابی حاصل کرسکتی ہیں،انہو ں نے کہا کہ Enviroمستقبل میں بھی اس قسم کے ایونٹ کا انعقاد کرتا رہے گا،Enviroتیزی سے ترقی کرنے والی عالمی انٹر پرائز ہے اور جدید ٹیکنالوجی کی حامل ہوم اپلائنسز کی تیاری میں صف اول کی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے ۔