گورنر سندھ محمد زبیر دوحہ فورم میں شرکت کے لئے روانہ

گورنر سندھ محمد زبیر دوحہ فورم میں شرکت کے لئے روانہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ محمد زبیر17ویں دوحہ فورم میں شرکت کے لئے ہفتہ کی صبح قطر روانہ ہوگئے۔اس دو روزہ کانفرنس میں پوری دنیا سے وفود شرکت کر رہے ہیں۔ گورنر سندھ کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت قطر کے وزیر اقتصادیات سلطان بن سعد الموریخی نے دی ہے ۔ کانفرنس 14 اور 15 مئی کو دوحہ کے شیرٹن ہوٹل میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں مختلف سیاسی،اقتصادی،علاقائی اور عالمی معاملات اور موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -