کچی آبادیوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کررہے ہیں ،غلام مرتضیٰ بلوچ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے کچی آبادی غلام مرتضی بلوچ نے کہا ہے کہ کچی آبادیوں کے مکینوں کو گیس، بجلی، پانی کی سہولتیں فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔پیپلزپارٹی کی حکومت نے عوام کو روزگار، بجلی، گیس اور پانی جیسی بنیادی سہولتیں فراہم کی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو شہید مخدوم بلاول ولیج اسکیم 33میں بجلی کی نئی اسکیم کا افتتاح کرنے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔غلام مرتضیٰ بلوچ نے کہا کہ شہید مخدوم بلاول ولیج میں پہلے بجلی کی سہولت موجود نہیں تھی ۔سندھ حکومت اور کے الیکٹرک کے تعاون سے آج اس کچی آبادی کو بجلی مل گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد پارٹی ہے جس نے لوگوں کو روزگار اور گھر دیا۔کراچی کی تمام کچی آبادیوں میں گیس، بجلی، پانی دیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ شہر کی متعدد کچی آبادیوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں ۔