دہشت گردوں کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ،عبدالرحمن سلفی

دہشت گردوں کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ،عبدالرحمن سلفی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان مولانا عبدالرحمن سلفی نے مستونگ بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے جمعہ کے مبارک دن پر ایک بار پھر بزدلانہ کارروائی کرکے 25 سے زائد معصوم افراد کو شہید اور درجنوں افراد کو زخمی کرنے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں دہشت گردوں کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ جو پاکستان کے دشمن طاقتوں کی ایماء پر ملک کو آگ وخون کی دلدل میں دھکیلنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ مولانا عبدالغفور حیدری ایک امن پسند دینی جماعت کے رہنما اور قومی لیڈر ہیں ۔جن کا تشدد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس موقع پر مفتی انس مدنی ناظم اعلیٰ جماعت غرباء اہلحدیث نے مزید کہا کہ مستونگ میں ہونے والا دھماکہ دہشت گردی کی بد ترین مثال ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے دینی جماعتیں واضح کرچکی ہیں کہ دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے انسانی جانوں سے کھیلنے والے وحشی درندے ہیں ۔ دہشت گردوں کا کوئی وطن مذہب اور دین نہیں نہ ہی ان کا انسایت کے ساتھ کوئی تعلق ہے۔ حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے ملت اسلامیہ متحد ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -