گوادر میں مزدروں کا قتل، آصف زرداری کی شدید مذمت

گوادر میں مزدروں کا قتل، آصف زرداری کی شدید مذمت

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے صدرآصف علی زرداری نے گوادر میں مزدوروں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم مزدوروں کا وحشیانہ قتل ناقابل معافی جرم ہے، سابق صدر آصف زرداری نے وفاقی اور بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا کہ سفاک قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائے،پی پی صدر نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے گوادر میں شہید کیے گئے مزدوروں کے لواحقین کی مالی مدد کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔دوسر ی جانب چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بھی گوادر میں مزدوروں کے سفاکانہ قتل کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کسی بھی رنگ میں برداشت نہیں کرینگے، بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ معصوم مزدوروں کے قتل عام نے پوری قوم کو غمزدہ کردیا ہے،جبکہ دہشت گری میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -