پیپلزپارٹی بلوچستان کے عہدیدارں کیلئے انٹرویو کا سلسلہ جاری

پیپلزپارٹی بلوچستان کے عہدیدارں کیلئے انٹرویو کا سلسلہ جاری

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے مختلف اضلاع کے لئے پارٹی عہدیداران سے انٹرویو لینے کا سلسلہ ہفتہ کو تیسرے روز بھی بلاول ہاؤس میں جاری رکھا۔ انٹرویوز میں جعفرآباد، قلات، خاران، ڈیرا بگٹی، آواران، قلعہ سیف اللہ، واشک اور ژوب سے وابستہ امیدواران پیش ہوئے۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین کی معاونت کے لئے پارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو، بلوچستان کے صدرعلی مدد جتک، جنرل سیکریٹری اقبال شاہ، اطلاعات سیکریٹری سربلندخان جوگیزئی، سینیٹ کے سابق ڈپٹی چیئرمین میر صابر بلوچ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے امیدواران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ 2018ع کے انتخابات کے لئے مل جل کر بلوچستان کے عوام کو متحرک کریں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -