جماعت اسلامی کااستقبال رمضان کے اجتماعات کا اعلان

جماعت اسلامی کااستقبال رمضان کے اجتماعات کا اعلان

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں کل (14مئی) آج سے جماعت اسلامی کے تحت استقبال رمضان کے پروگرامات کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت احترام رمضان آرڈیننس پر مکمل عملدرآمد یقینی، روز مرہ کے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر کنٹرول اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ رمضان نیکیوں کا موسم بہارمبارک مہینہ ہے،پوری دنیا میں مذہبی تہواروں کے موقع پر اشیاء کی قیمتوں میں خاص طورپر کمی کی جاتی ہے،تاکہ ایک غریب اورعام فرد بھی آسانی کے ساتھ اپنا مذہبی فریضہ سرانجام دے سکے مگر افسوس کہ یہاں ناجائر منافعہ خور تاجر رمضان کے مقدس مہینہ میں رعایت دینے کی بجائے اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں دگنا اضافہ کرکے پورے سال کی کسر ایک مہینہ میں نکالنے میں کوئی شرم محسوس نہیں کرتے اور اس طرح روزہ مرہ کی اشیائے خورونوش کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے کوسوں دور ہوجاتی ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -