24 مصالحتی عدالتوں کے ججز کے 5روزہ تربیتی کورس کا آغاز 15مئی سے ہوگا

24 مصالحتی عدالتوں کے ججز کے 5روزہ تربیتی کورس کا آغاز 15مئی سے ہوگا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی )پنجاب جوڈیشل اکیڈمی سے مزید 24 مصالحتی عدالتوں کے ججز کے 5روزہ تربیتی کورس کا آغاز 15مئی سے ہوگا، ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گی ، پنجاب جوڈیشل اکیڈمی سے لاہور ،فیصل آباد سمیت مزید 24 سول ججز کے تربیتی کورس کا آغاز15مئی سے ہوگا، تربیتی کورس مکمل کرنے والوں میں لاہور، فیصل آباد ڈویڑن سمیت مختلف اضلاع کے سول ججز شامل ہوں گے،ذرائع کے مطابق پنجاب جوڈیشل اکیڈمی سے تربیتی کورس مکمل کرنے والے 74سول ججز کو20 مئی کواسناد تقسیم کی جائیں گی،پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ہونے والی تقریب میں چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سید منصورعلی شاہ خصوصی طورپرشرکت کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -