گورنر پنجاب کی میئر اسلام آباد شیخ انصرعزیز سے ملاقات والد کی وفات پر تعزیت کی
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے ہفتہ کو اسلام آباد میں میئر میٹرو پولیٹن اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی رہائش گاہ پران کے والد کے انتقال پر ان سے تعزیت کی اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ انہو ں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے ۔ گورنر پنجاب کچھ دیر تک میئر میٹرو پولیٹن اسلام آبا کے ہمراہ رہے اور اس موقع پر باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی بات چیت کی ۔