اٹک شہری علاقوں میں4گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،آفاق وزیر

اٹک شہری علاقوں میں4گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،آفاق وزیر

  

اٹک( نمائندہ پاکستان)لوڈمنیجمنٹ کمیٹی اٹک کا اجلاس زیر صدارت اے ڈی سی جی اٹک آفاق وزیر منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے تمام ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس سے کو بریفنگ دیتے ہوئے ایس ڈی او آئیسکو اٹک نے بتایا کہ اٹک میں شہری علاقوں میں چار گھنٹے اور دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔اے ڈی سی جی اٹک نے ایڈیشنل ایکسین آئیسکو اٹک کو ہدایت کی کہ میونسپل کمیٹیوں کے چیف آفیسر ز کو لوڈ شیڈنگ کے شیڈول کے بارے میں سرکاری طور پر آگاہ کیا جائے تاکہ ضلع بھر کو پانی کی فراہمی کو اس حساب سے ترتیب دیا جائے۔ چیئرمین چیمبر آف کامرس مرزا عبدالرحمان اور انجمن تاجران اٹک راشد الرحمن نے اجلا س کو بتایا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے تاجر برادری اور دکانداروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئیسکو حکام کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ لوڈ شیڈنگ شیڈول کے بارے میں عوام کو الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا جائے۔ اے ڈی سی جی اٹک نے آئیسکو حکام کو ہدایت کی کہ وہ لوڈ شیڈنگ شیڈول کمیٹی کے تمام ممبران کو فراہم باقاعدگی سے فراہم کیا جائے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -